اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کے چہرے عوام کے دشمن ہیں، ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں، عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں، قوم ایسے کرداروں اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئین کا احترام کریں اور عوام کو حکومت چننے کا حق دیا جائے، عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں ۔