نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کی سربراہ مراکش بحریہ سے ملاقات


رباط(صباح نیوز)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مراکش کی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ،جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مراکش کا سرکاری دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ نے مراکش کی بحریہ کے سر براہ سے ملاقات کی ،دوران ملاقات دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات مراکش نیول چیف نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مراکش چیف کو آئندہ برس پاکستان میں بحری مشق میں شرکت کی دعوت دی گئی، نیول چیف نے مراکش نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔