راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، بنوں آپریشن کے زخمی افسران اور سپاہیوں کی عیادت، بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشنز کے دوران زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اور ان کی خیریت دریافت کی اور زخمی افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے اور جذبے کو سراہا ۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔