کراچی،سوئیٹر، موزہ فیکٹری میں آتشزدگی


کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں سوئیٹر اور موزے بنانے کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 7 سے زائد فائر ٹینڈرز اور پانی کی کمی سے بچنے کے لیے واٹر ٹینکر بھی استعمال کیے گئے۔فیکٹری میں سوئیٹر اور موزے بنتے ہیں، آگ کے باعث تیار مال جل گیا جبکہ کچھ تعداد میں سوئیٹرز، دھاگے کے رول بچا لئے گئے۔

فائر بریگیڈ حکام نے کہا کہ آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی۔