اب تو پنڈال میں بھی عمران خان نامنظور کے نعرے لگتے ہیں، شازیہ مری


کراچی(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ اب تو جلسوں کے پنڈال میں بھی عمران خان نامنظور کے نعرے لگتے ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں شازیہ مری نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے بجائے لالی پاپ دئیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے صرف ان کے اے ٹی ایم ہی ترقی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ نوجوان خود کشیاں کررہے ہیں اور وزیراعظم انہیں کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دے دہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں،کالجوں کے بچوں کو گن پوائنٹ پر جمع کرکے سیاسی جلسہ کیا گیا۔