پانچ سالوں میں پسماندہ ترین اضلاع سے پسماندگی کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے،احسن اقبال


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی کے حوالے سے جغرافیائی تفریق ختم کرنا ترقیاتی حکمت عملی کا اہم جز ہے،پانچ سالوں میں پسماندہ ترین اضلاع سے پسماندگی کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی زیرصدارت اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 20 پسماندہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبر ان قومی اسمبلی شریک ہوئے۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہاکہ پسماندہ ترین اضلاع سے پسماندگی کو ختم کرنے کے منصوبہ سے ان اضلاع میں معاشی و معاشرتی ترقی کا عمل تیز تر ممکن ہو سکے گا ۔ 20 میں سے 11 اضلاع کا تعلق بلوچستان سے ہے

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں جامع منصوبہ بندی کے ذریعے تعلیم، صحت ، توانائی اور انفراسٹرکچر پر توجہ دی جائے گی ۔غیر جمہوری ادوار میں ملک میں ترقی غیر مساویانہ ہوئی اور تفریق بڑھی ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پسماندہ ترین اضلاع کے ممبران قومی اسمبلی کی تجاویز سے حقیقت پر مبنی پلان مرتب کرنے میں مدد ملے گی ۔ پاکستان کے استحکام اور وحدت کا دارومدار مساویانہ ترقی پر ہے ۔۔۔