کراچی(صباح نیوز) رکن سندھ اسمبلی سیدعبد الرشید کی جانب سے کراچی میں لیاری کے مستحقین کیلئے امدادی سستا بازار لگایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ممبر سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کی جانب سے کراچی میں لیاری کے مستحقین کیلئے امدادی سستا بازار لگایا گیا جس میں اہل لیاری نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور بہت سستے داموں میں ضروریات زندگی کے سامان کی خریداری کی۔
لیاری کے مستحقین نے کہا کہ سستے بازار سے ہمیں خاصی کم قیمت پراشیاء ملیں،مارکیٹ اور بازار ریٹ سے سستی چیزیں ملیں ،ہمیں مہنگائی کے دور میں مارکیٹ سے اشیا کم قیمت پرخریدنا سے کافی ریلیف ملا ،اس سستے بازار کے انعقاد پرعبد الرشیدکے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیں یہ سہولت فراہم کی ۔ اس موقع پر ممبرسندھ اسمبلی عبد الرشید نے کہا کہ لیاری کے مستحقین کیلئے سستا بازار کا انعقاد کیا تا کہ سستے داموں اشیاء خرید یں اور ان کی ضروریات پوری ہوں ،ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے ، آئندہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اس طرح کے سستے بازاروں کا انعقاد کرتے رہیں گے تا کہ لوگوں کیلئے ضرورت کی اشیا ء سستے داموں خریدیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی و ترقی ہمارا اولین مقصد ہے ۔
الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کراچی کی جانب سے اس بازار کیلئے بڑی تعداد میں امدادی سامان فراہم کیا گیااور کہا گیا کہ الخدمت فائونڈیشن اس طرح کے ریلیف کے کاموں میں حصہ لیتی رہے گی اور کوشش کرے گی کہ لوگوں کی زندگی میں آسانی ہو،الخدمت کا واحد مقصد ہی عوام کی خدمت ہے ۔