ایبٹ آباد( صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیرڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ نریندرمودی تمام تر استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کے جدوجہد کو کچلنے میں ناکام ہے۔
ان خیالات کااظہار انھوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر ا یبٹ آباد شہر محمد امجد خان جدون کی حلف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع عبدالزراق عباسی اور امجد جدون سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خا ن نے کہاکہ کشمیرکی آزادی ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا عنوان بنے گی،نریندرمودی تمام تر استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کے جدوجہد کو کچلنے میں ناکام ہے،کشمیری اپنے شہداء کے جسد کی پاکستانی پرچموں میں دفن کررہے ہیں،کشمیری اللہ کے بعد پاکستان سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں،اسلام آباد میں بیٹھے حکمران کشمیرکی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہا کہ قوم کو جماعت اسلامی ہی قیادت فراہم کرسکتی ہے،جماعت اسلامی خطے میں امید کی واحد کرن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سید مودودی کی فکر کو لے کرکروڑوں افراد سرگرم عمل ہیں،اللہ کے پیغام کو اللہ کے بندوںتک پہنچانے کا اہتمام کررہے ہیں مستقبل اسلامی تحریک کا ہے،انسانوں کے بنائے ہوئے تمام نظام ہائے زندگی فیل ہوچکے ہیں دنیا ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے وہ متبادل نظام اسلام کی صورت میں مسلمانوں کے پاس ہے،اسلامی تحریک اسلامی نظام کے غلبے کی جدوجہد کررہی ہیں،اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے قیام اور غلبے کی جدوجہد ہر مسلمان پر فرض ہے،جماعت اسلامی کے کارکن اس دعوت کو لے کر نکلیںعوام تک پہنچیںعوام ساتھ دیںگے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کردار پیش کیاہے جماعت اسلامی کو آز ادکشمیرپاکستان میں خدمت کو موقع ملا تو شاندار خدمت کی ہے جماعت اسلامی کے رہنمائوںکے دامن صاف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کشمیری پاکستان کی بقا سلامتی اور استحکام کی جدوجہد کررہے ہیں۔