گھوٹکی (صباح نیوز)گھوٹکی بائی پاس پر چودھری اعجاز پٹرول پمپ کے نزدیک ٹرالر اور باراتیوں سے بھری وین میں تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 20 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق وین میں سوار بارات سکھر سے ڈھرکی جا رہی تھی کہ نیشنل ہائی وے پر سڑک کنارے گنے کی ٹرالیوں کے رش کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے ،
، زخمیوں طبی امداد کیلئے تعلقہ ہسپتال گھوٹکی اور انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا،حادثے کے شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد رحیم یارخان، سکھر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ،ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ، باراتیوں کا تعلق اوڈ برادری سے ہے۔