دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، داعش کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

بنوں (صباح نیوز) سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں داعش کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی افغانستان بارڈرپار کرنے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران انٹیلی جنس بیسڈآپریشن ٹیم کا سامنا ہونے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی پولیس نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں داعش کا مقامی کمانڈر محمد داود شامل ہیں جبکہ 2ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ اورمحمد لائق کے نام سے ہوئی تاہم ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں 2 ہینڈ گرنیڈ، 2 کلاشنکوف،6 میگزینز اور،2 پستول برآمد کییگئے جبکہ درجنوں کارتوس ،شناختی کارڈ سمیت پاکستانی کرنسی دیگر سامان برآمد ہوا۔