عمران خان نے شہباز شریف کے خلاف سٹوری پلانٹ کروائی،مریم اورنگزیب


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کے صحافی کو پاکستان بلا کر شہباز شریف کے خلاف منصوبہ بنایا گیا، عمران خان نے شہباز شریف کے خلاف سٹوری پلانٹ کروائی ،انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، سابقہ حکومت کا 4 سال ان کا فوکس صرف سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنانا تھا۔

نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ 2018میں پاکستان کی شرح ترقی 6.2فیصد تھی،شریف خاندان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے،محمدنوازشریف کی حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خا تمہ کیا،سازش کے تحت 3بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا، سابق حکومت نے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق حکومت مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی، ڈیلی میل کے صحافی کو پاکستان بلا کر شہباز شریف کے خلاف منصوبہ بنایا گیا، عمران خان نے  شہباز شریف کے خلاف سٹوری پلانٹ کروائی ،انہوں نے  اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ،مسلم لیگ ن کی قیادت پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیلی میل نے عدالت میں کہا کہ انکے پاس  شہباز شریف  پر لگائے الزامات کے ثبوت نہیں ہیں ، برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہباز شریف سے غیر مشروط معافی مانگی ، سابقہ حکومت کا 4 سال ان کا فوکس صرف  سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنانا تھا۔