کراچی(صباح نیوز) ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مزید مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان سامنے آ رہا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 11 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41663پر آ گیا ہے۔