وفاقی وزرا کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش،مولانا فصل الرحمن کے تحفظات


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزرا ء کی پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فصل الرحمن نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گزشتہ روز ملاقات میں مولانا فصل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کو کبھی عمران خان کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہیے۔

مولانا فصل الرحمن کا کہنا ہے کہ ماضی میں عمران خان نے پی ڈی ایم کے رہنماوں کو ناصرف چور اور لٹیرے کہا بلکہ یہ بھی کہ وہ موجودہ حکومت کے ساتھ کبھی بھی بیٹھنا پسند نہیں کریں گے۔