لاہور(صباح نیوز) وزیر ریلوے وہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لانگ مارچ نالہ لئی میں اتر گیا، اسمبلی توڑنے کی دھمکی گیدڑ بھبھکی ثابت ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ میرٹ پر عسکری تعیناتیوں نے سازشوں کا جال توڑ دیا ہے ،لانگ مارچ نالہ لئی میں اتر گیا، اسمبلی توڑنے کی دھمکی گیدڑ بھبھکی ثابت ہوئی، عمران خان نے دورہ روس کو اپنی غلطی مان لیا، شہباز حکومت نے روس سے سستی گندم اور سستے پٹرول کا معاہدہ کر لیا، اب آپ کچھ آرام کر لیں، ہمیں ملکی استحکام کیلئے کام کرنے دیں۔