کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق دوروزہ دورے پر کل (پیر کو) گوادر پہنچیں گے،
گوادر میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں حق دوتحریک کی جانب سے بیس دنوں سے جاری دھرنے میں اظہاریکجہتی کرنے گوادر پہنچیں گے۔
سراج الحق گوادر دھرنے سے خصوصی خطاب بھی کریں گے ۔جماعت اسلامی یوتھ کا قافلہ بھی جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر زبیراحمدگوندل کی قیادت میں آج گوادر پہنچے گا ،قافلے میں مرکزی نائب صدریوسف خٹک،مرکزی نائب صدر فرہادگل ،جے آئی یوتھ بلوچستان کے صدر نقیب اللہ اخوانی صوبائی نائب صدر محمدجان مری ودیگر یوتھ بھی ہوں گے۔
جماعت اسلامی یوتھ کے رہنما حق دوتحریک کے ساتھ اظہاریکجہتی کریں گے اورگوادر دھرنے سے خطاب بھی کریں گے۔