نوشہروفیروز (صباح نیوز)دنیا بھر کی طرح نوشہروفیروز اور گرد نواح میں بھی سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش وجزبہ کے ساتھ منایاگیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)،جئے سندھ قومی محاذ جسقم عوامی تحریک ، پاکستان پیپلز پارٹی (ش ب)،قومی عوامی تحریکاورشہریوں کی جانب سے نصرت کینال پل سے ثقافتی ریلیاں نکالی گئیں ۔
ریلی کے شرکا سے پیپلز پارٹی ش ب کے رہنما سچل راجپر، ن لیگ کے عمر فاروق آرائیں، اسد آرائیں،سماجی رہنما کامریڈ اختر آریجو، جسقم کے شبیر موبیجو ،امجد شیخ ، ذوالفقار سومرو، پیر راجہ اور آزاد بڑدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کا کلچر تہذیب آج کی نہیں بلکہ پانچ ہزار سال پرانی ہے اور سندھ کے لوگ اپنے کلچر سے بہت پیار کرتے ہیں اور یہ کلچر ڈے سندھ پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جہاں جہاں سندھی لوگ رہائش پذیر ہیں وہ کلچر ڈے بھرپور طریقے سے مناتے ہیں اور ٹوپی ،اجرک زیب تن کرتے ہیں ۔ بعد ازاں بچوں ،بڑوں نے سندھی گیتوں پر رقص بھی کئے۔