سرمایہ کاری۔۔۔اکیسویں صدی کی کہانیاں تحریر اکرم سہیل


وہ شہر میں دودھ سپلائی کرتا ہے۔ کئی دفعہ ایسا ہوا کہ جب اس کی دودھ کی گاڑی شہر میں داخل ہوتی تو بلدیہ انسپکٹر کا چھاپہ پڑ گیا اور دودھ میں ملاوٹ کی وجہ سے اسے جرمانہ بھرنا پڑا اور دودھ بھی تلف کرنا پڑا۔ ایک دن بلدیہ کے ملازمین نے دیکھا کہ وہی گاڑی آ رہی ہے لیکن اس کے چاروں طرف بورڈ لگے ہوئے ہیں جن پر لکھا ہے، اسلامی دودھ۔۔یہ پڑھ کر بلدیہ کے ملازمین کو ھمت نہ ہوئی کہ وہ گاڑی روکیں اور اس میں دودھ کو چیک کر سکیں۔ اب جب وہاں سے گاڑی گزرتی ہے تو بلدیہ کے سارے ملازمین کھڑے ہو کر گاڑی کو سلیوٹ کرتے ہیں اور گاڑی فراٹے بھرتی ہوئی شہر میں داخل ہو جاتی ہے۔ اب اس کاروباری کامیابی کے بعد انہوں نے اسلامی گارمنٹس کے نام پر نیا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔