اسلام آباد(صباح نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سفارتی مشن پر حملہ باعث تشویش، پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام اور صورتوں کی مذمت کرتا ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہیڈ آف مشن محفوظ ہیں، زخمی سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ سفارتی مشن پر حملہ باعث تشویش، سخت مذمت کرتا ہوں، پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام اور صورتوں کی مذمت کرتا ہے اور اس کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ خطرہ ہے، موثر طور پر مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔