سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید202 افرادکرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 50ہزار755 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 64مسافروں سمیت مزید 202افراد متاثر ہوئے ہیں۔
جموں و کشمیر میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 37ہزار 616تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران پچھلے24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ کرونا وائرس سے اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4479 ہے۔ جموں و کشمیر میں پچھلے ایک ماہ کے دوران کرونا متاثرین کی تعداد میں 90فیصد اضافہ ہوا ہے اور تعداد 1731تک پہنچ گئی ہے۔
وادی میں 31اکتوبر کو کرونا متاثرین کی تعداد 801تھی جو 34دنوں کے دوران 475 کے اضافہ کے ساتھ1276تک پہنچ گئی ۔ جموں میں تعداد 101تھی جو 300گنا اضافہ کے ساتھ 455تک پہنچ گئی ۔
وادی میں 31اکتوبر کو کرونا متاثرین کی تعداد صرف 801تھی جو ایک ماہ میں 62فیصد اضافے کیساتھ 1276تک پہنچ گئی ہے۔ان میں سرینگر میں 137، بارہمولہ میں 189، بڈگام میں 12، پلوامہ میں 16، کپوارہ میں 40، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 57، گاندربل میں 39، کولگام میں 10 جبکہ شوپیان میں 2سرگرم معاملات کا اضافہ ہوا ۔31اکتوبر کو جموں صوبے میں سرگرم معاملات کی تعداد صرف 101تھی جو 3دسمبر کو 403تک پہنچ گئی ہے۔
ضلع جموں میں 109، ادھمپور ضلع میں 7، راجوری میں 12، ڈوڈہ میں 5، کٹھوعہ میں 5، سانبہ میں 2، کشتواڑ میں 7 پونچھ میں 1، رام بن میں کوئی نہیں جبکہ ریاسی ضلع میں سرگرم معاملات کی تعداد میں 168افراد سرگرم معاملا ت کا اضافہ ہوا ہے۔