کراچی ، لاہور،پشاور(صباح نیوز)سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی، متعدد موٹرویز بند کردی گئیں۔
پشاور اسلام آباد موٹروے، لاہور سے شیخوپورہ تک اور لاہور عبدالحکیم موٹروے فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی۔
موٹروے پولیس کے مطابق سیالکوٹ لاہور موٹروے اور ملتان سکھر موٹر وے پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگئی۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور اور ملتان میں بھی دھند چھائی رہی ۔کراچی، سکھر اورگردو نواح میں صبح تک دھند کا راج رہا۔