کراچی(صباح نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی چینی قونصل خانے آمد، سابق چینی صدر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کراچی میں چینی قونصل خانے پہنچے،
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے سابق چینی صدر جیانگ زیمن کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق چینی صدر کی پاکستان سے پچاس سالہ پرانی وابستگی تھی۔ جیانگ زیمن کے انتقال سے چین ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔
چین کی ترقی میں سابق صدر جیانگ زیمن کا کردار اہم حیثیت رکھتا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہاکہ جیانگ زیمن کو ایک عالمی رہنما کے طور پر بھی یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنائی اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دیا۔ دورے کے دوران اپنے تاثرات بھی تحریر کیے۔