وسائل وساحل پر اختیار ،تجارت میں آسانی ،عوام کو حقوق واحترام دینے سے بلوچستان ترقی کرسکتاہے ، مولانا عبدالحق ہاشمی

پنجگور(صباح نیوز) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومتی بے حسی ،مقتدرپارٹیوں کی نااہلی ،مظالم ناانصافی کی وجہ سے ہرطرف عوام ،ملازمین ،تاجر سمیت ہر طبقہ احتجاج پرہے قومی وسائل بے دردی سے ضائع ہورہے ہیں ۔وسائل وساحل پر اختیار ،تجارت میں آسانی ،عوام کو حقوق واحترام دینے سے بلوچستان ترقی کرسکتاہے بلوچستان میں بدعنوانی،ناانصافی بہت زیادہ ہے جو وسائل عوام پر خرچ کرناچاہیے وہ حکومت اور حکومتی اہلکاروں پر خرچ ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عوامی مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں اضافہ ہورہاہے ۔بلوچستان کو قرون اولیٰ تک پہنچانے اورریگستان بنانے والے یہی لوگ ہیں جو گزشتہ کئی دہائیوں سے حکومت میں ہے جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔

ان خیالات کاا ظہارانہوں نے دورہ پنجگور کے دوران تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر امیر ضلع حافظ صفی اللہ ودیگر ذمہ داران بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ظالم اشرافیہ،مہنگائی ،بے حکمرانوں سے نجات کے لیے پُرامن جمہوری جدوجہد کر رہی ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ اقتدار دیانت دار حقیقی دین دار ملک وملک سے مخلص قیادت کے حوالے کیا جائے عوام نے سب کو آزمالیا اب صرف جماعت اسلامی رہ گئی جس پر اعتماد کرکے قوم کومسائل ومشکلات کے گرداب اوردلدل سے نکالاجاسکتا ہے۔ الیکشن شفاف نہ ہونے ،بدعنوانی ،امریکی غلامی کی وجہ سے بھی عوامی مسائل میں اضافہ ہورہاہے جماعت اسلامی عوامی مسائل کو حل کرنے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے عوام کو نکالنے کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد میں ساتھ دیں تاکہ بلوچستان کے مظلوں کو حقوق مل سکیں بدعنوان حکومتیں عوام کو مسلسل دھوکادے رہے ہیں۔ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں میں رتی برابر فرق نہیںیہ سب عوام کے بجائے اپنے مفادات کی خاطر لڑرہے ہیں مظلوم عوام کی کسی کو پرواہ نہیں۔حکمرانوں ،وفاق اور صوبائی حکومتوں نے بلوچستان کے عوام کیساتھ ہمیشہ منفی رویہ رکھا عوام کے حقوق غصب کیے گیے ہیں عوام سے وعدے کرتے ہوئے حکمرانوں نے ہمیشہ وعدہ خلافی کی جس کی وجہ سے بلوچستان کے مسائل میں روزافزوں اضافہ ہواہے سابقہ حکومت نے چارسالوں اور موجودہ حکومت نے گزشتہ چھ سات مہینوں میں کسی شعبے میں بہتری نہیں لا سکی۔سودی قرضوں ، کرپشن میں اضافہ ان حکمرانوں کے تحفے ہیں کرپشن کے ناسور نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ سابقہ وموجودہ حکومت کے دور میں عوام بدحال مہنگائی عروج پرجبکہ حکومتی صفوںمیں شامل مافیاز کی چاندی ہوئی اور ہر کسی کو لوٹ مار کی کھلم کھلا اجازت ملی