لاہور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران نے مزید کہا کہ امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار ادا کرے گی۔ جو پچھلے 8 ماہ سے قوم اور ریاست کے درمیان پیدا ہوا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ساتھ ہی اپنی ٹویٹ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا 14اگست 1947کو مسلح افواج کے ساتھ خطاب کے الفاظ کو بھی شیئرکیا۔