کراچی(صباح نیوز)پاک بحریہ کے جہازوں نے کھلے سمندر میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاںکرتے ہوئے 5800 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں دو مختلف مقامات پر انسداد منشیات آپریشن کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں نے آپریشنز کے دوران 5800 کلو گرام منشیات برآمد کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریبا ساڑھے آٹھ ارب روپے سے زائد ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی۔