ایک ہفتے میں دوصوبائی اسمبلیوں کافیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید


اسلام آباد(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ اوراقتدارکے بھوکوں کاجمعہ بازار لگاہوا ہے،آج سے ریسکیو آپریشن کاپہلا دن ہے،اداروں کاسیاست سے دور ہونا قابل تحسین ہے لیکن ادارے اپنے عوام سے دورنہیں رہ سکتے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میںدوصوبائی اسمبلیوں کافیصلہ ہوجائے گا،والدین اپنے بچوں کاگلہ کاٹ رہے ہیں اوریہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔