کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی بدعنوانی موروثیت فرقہ واریت لسانیت سے پاک دینی جمہوری پارٹی ہے عوام نے سب کو آزما لیے مسائل میں کمی آئی ،قوم کو حقوق ملے نہ اسلامی نظام قائم ہوگاجماعت اسلامی انشاء اللہ اسلامی نظام قائم کریگی قوم کو مسائل سے نجات دلاکر معاشی آئینی حقوق دلائیگی سودی معیشت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔بلوچستان کو ریگستان بنانے گزشتہ کئی دہائیوں سے قوم پر مسلط ہے بلوچستان میں گیس ،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ،قلت آب ،بے روزگاری بدعنوانی کے ذمہ دارقوم پرگزشتہ کئی دہائیوں سے مسلط بدعنوان حکمران ہیں ۔جماعت اسلامی ہی عوامی قوت سے قوم کومسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے سودی معاشی نظام کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔ سودی نظام تمام مسائل کی بنیادی جڑ ہے۔ آئی ایم ایف کی غلامی کو قبول کرنے میں سابقہ وموجودہ حکمران برابر کے شریک ہیں لٹیرے حکمرانوں نے عوام کی مشکلات میں اضافے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔بلوچستان میں غربت و مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔ جمہوری اقدار کی مضبوطی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ بدعنوان لٹیرے سیاست وحکمرانی ملک کے عوام پر کر رہی ہے جبکہ ان کے بچے کاروبار بیرون ملک ہیں ایسے لٹیرے حکمرانو ں سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔غلط بیانی ،جھوٹے بیانات ،بے عمل اعلانات سے قوم کو بار بار دھوکہ دیا جارہا ہے جھوٹے بیانیے دے کر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے حقیقی اسلامی تبدیلی ناگزیر ہے ۔ عو ام بدحال ہیں کسی کو بھی ان کی پرواہ نہیںمہنگائی بے روزگاری اورلاقانونیت نے حالات کو پہلے سے زیادہ خراب کر دیا ہے۔گزشتہ کئی سالوں سے قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کوئی میگاپراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا کوئی ترقیاتی کام نہیں ہورہے صوبائی حکومیتںاوروفاق کے درمیان چوہے اوربلی کا کھیل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سوچی سمجھی سازش کے تحت بند گلی کی طرف دھکیلاجارہا ہے۔ لسانیت ،امریکی غلامی ،تعصب اور نفرتوں کی آگ میں قوم کو جلایا جارہا ہے۔اس آگ پر قابو پانے کے لئے افہام و تفہیم ،گفت وشنید اور مشاورت سے سے کام لینا ہو گا #
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments