کولمبو(صباح نیوز)سری لنکن وزیراعظم مہندر راجہ پاکسا کے وزیر بیٹے نمل راجہ پاکسا سیالکوٹ میں قتل ہونے والے فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے دارالحکومت کولمبو کے گھر پہنچے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق سری لنکا کے وزیر نوجوانان اور اسپورٹس نمل راجہ پاکسا نے پریانتھا کمارا کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مقتول فیکٹری منیجر کی اہلیہ اور دو بچے بھی موجود تھے۔
سری لنکن وزیراعظم کے بیٹے نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کی اپیل کی۔