لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا حصہ تمام پاکستانی بنیں، زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں،ایک قوم کو حقیقی آزادی کا حصول صرف انصاف کے بل بوتے پر ہوتا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26 نومبر کے اجتماع سے متعلق عوام کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ چاہتا ہوں 26 نومبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ تمام پاکستانی بنیں، ایک قوم کو حقیقی آزادی کا حصول صرف انصاف کے بل بوتے پر ہوتا ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے۔
عمران خان خان کا کہنا تھا کہ مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے گی کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں،قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے۔