کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ گوادرکے ہزاروں افرادجائز آ ئینی حقوق کے حصول کیلئے تین ہفتوں سے پرامن دھرنادیے ہوئے مگرحکمران غافل ،تماشائی اوروعدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔ ملک پر ظالم نظام کے غیروں کیلئے کام کرنے والے نااہل حکمران مسلط ہے قرآن کو دستور بنا کر آج بھی مسلمان دنیا کی قیادت کر سکتی ہے ۔اسلامی نظام قوم کو ظالموں سے نجات دلائیگی ملک میں دو سسٹم امیر وغریب کی بنیاد پر چل رہے ہیں حکمرانوں کو بدعنوانی ،امریکی غلامی ،ظلم ،ناانصافی ،جبر لاقانونیت ختم کرکے انصاف پر مبنی نظام کے ماتحت ہونا ہوگا حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کامستقل غلام بنایا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بدعنوان عناصر کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے ہر طرف سب حکومت میں ہے بہترین حقیقی اپوزیشن صرف جماعت اسلامی ہے ۔بدعنوانی ،ناانصافی ،بھاری سودی قرضوں اور مہنگائی کے ذمہ دار 75سال سے قوم پر مسلط نااہل طبقات ہیں ۔ ملک کے محب وطن دین دوست عوام سودی نظام کے خلاف ہے موروثیت فرقہ واریت لسانیت نے قوم کو تقسیم نفرتوں میں اضافہ کر دیا ۔اسلامی نظام میں خوشحالی ترقی امن اور سکون ہے سودی نظام نے ترقی وخوشحالی اوربرکت وسکون کے دروازے بند کر دیے ہیں پوری قوم اللہ اوررسول سے جنگ ،پریشانی مشکلات کے دلدل میں پھنسی ہوئی ہیں ۔ فرقوں مسلکوں ،قوموں میں تقسیم ہونے کے بعداسلام کو ہم نے یتیم بنادیا حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے بلوچستان ویران ہے ترقی خوشحالی تعلیم وترقیاتی کام کیلئے آنے والے بجٹ حکومت میں شامل پارٹیوں کے نااہل لوگ کھاجاتے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان کھنڈر بنتاجارہا ہے اپنوں کی لوٹ مار اوربلوچستان کیساتھ زیادتیوں کے ازالے کی ضرورت ہے ۔
بلوچستان کیساتھ ظلم کی تلافی ہونی چاہیے ۔ 22کروڑ مسلمانوں کے نظریاتی ملک کی معیشت، تعلیم اور عدالتی نظام سامراج کے اشاروں پر چلتا ہے۔ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی آگ میں جل رہے ہیں، مدارس، مساجد اور تہذیب پر حملے جاری، مگر حکمران طبقہ مفادات کی جنگ میں مصروف ہے۔ بلوچستان میں ایک طرف بارشوں اور سیلاب سے لوگ شہید ہو رہے ہیں، گھر، مال مویشی پانی میں بہہ گئے اور دوسری جانب صوبے کے دارالحکومت میں بھی لوگوں کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں۔ بلوچستان کے مظلوم عوام کے سننے والا کوئی نہیں ۔ بلوچستان کا امن تباہ،سٹریٹ کرائمزاوربدامنی بڑھ گئی ہیں۔ ظلم و جبر کی وجہ سے صوبے کے عوام کا سانس لینا دشوار ہو چکا۔ بلوچستان کے وسائل یہاں کے غریب مظلوم عوام پر خرچ کیے جائیں۔ بلوچستان کے لوگوں کو حقوق کے لیے اٹھنا ہو گا۔ جماعت اسلامی صوبے کے عوام کو اطمینان دلاتی ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں