اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کو کارپوریشن کے ماتحت کرنےکا فیصلہ فوری واپس لیا جائے،پروفیسر محمد ابراہیم خان


لاہور(صباح نیوز)نائب جماعت اسلامی پاکستان وامیر و ناظم شعبہ تعلیم پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کو کارپوریشن کے ماتحت کرنے ایک غلط اقدام ہے۔

ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے۔

جاری بیان میں اُنھوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو محکمہ تعلیم ہی کے ماتحت رہنے دیا جائے کیونکہ ماہرینِ تعلیم ہی تعلیم کو درست سمت دے سکتے ہیںنہ کہ کارپوریشن میں کام کرنے والے اہلکار۔یہ ماڈل تعلیمی ادارے ہیں۔

ان کو کارپوریشن کو حوالے کرنے سے تعلیمی معیار گرے گا۔اس معاملے میں ہم اساتذہ کرام کے ساتھ ہیں اور نونہالان قوم کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔