اسلام آباد(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو شرمناک قرار دیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ اس طرح کے ماورائے عدالت واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
آرمی چیف نے سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی تاہم اس گھنانے جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو شرمناک قرار دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ اس طرح کے ماورائے عدالت واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
1/2 pic.twitter.com/qnmtezNjsB— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 3, 2021