عمران خان کی حفاظت کیلئے خیبرپختونخوا سے کمانڈوز کا دستہ لاہور پہنچ گیا


لاہور (صباح نیوز)عمران خان کی حفاظت کیلئے خیبرپختونخوا سے 15 کمانڈوز پر مشتمل دستہ پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائشگاہ کے باہر پہنچ گیا،میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبر پختونخوا سے 15 کمانڈوز پر مشتمل دستہ زمان پارک لاہور بلوالیا، پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائشگاہ کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر حفاظتی دیوار بھی بنا دی گئی، زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر ریت کی بوریوں کی چیک پوسٹ قائم کرکے آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اسپیشل برانچ کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا تھا، اس سے قبل وزیرآباد میں لانگ مارچ کے قافلے پر بھی فائرنگ کی گئی تھی، جس میں عمران خان سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ۔۔