ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر منتخب

 کوئٹہ(صباح نیوز) جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کا استصواب مکمل ہوگیا ہے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ارکان جماعت اسلامی کی آراء اور مشاورت کی روشنی میں تقررکیا جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق صوبائی امراء کی مدت تین سال ہوگی ۔صوبائی امراء کی یکم نومبر 2024ء سے 31اکتوبر 2027ء تک تین سال کیلئے تقرر ی کی گئی ہیں ۔

ممبر بلوچستان اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ کوتین سال کیلئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مقر رکر دیا ہے مولانا ہدایت الرحمان مقامی ضلعی ذمہ داریوں کیساتھ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی زمہ داری پر بھی رہ چکاہے اور نائب امیر صوبہ کیساتھ مرکزی شوریٰ کے کئی بار رکن بھی رہے ہیں وہ گوادر اورکراچی میں جماعت اسلامی مدارس کے طلباء کی تنظیم جمعیت طلباء عربیہ کی مختلف مقامی ،ضلعی وصوبائی ذمہ داریوں پر بھی رہے ہیں۔ دینی وعصری علوم کراچی اور گوادر سے حاصل کیا ۔بلوچستان کے تمام علاقوں میں جاناپہچانا شخصیت ہے اور تمام اضلاع کے دورے بھی باربار کیے ہیں۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ گوادرسربندن کے غریب خاندان سے تعلق رکھنے والا سیاسی کارکن ہے ۔گوادر ٹرالرمافیا،ساحل پر سمندری حیات کی نسل کشی اور مچھیروں کے کاروبار تباہ کرنے کے خلاف ،چیک پوسٹوں پر عام عوام کی تذلیل ،تاجروں ٹرانسپورٹرزسے بھتہ خوری اور لاپتہ افرادکی بازیابی کے حوالے ہر سطح پرسیاسی جمہوری جدوجہد کیانوجوانوں میں بہت مقبول ہے ۔مقامی سطح پر ذمہ داریوں میں گوادر کے مقامی مسائل کے حل میں دلچسپی کیساتھ سماجی سیاسی سرگرمیوں میں ہمیشہ فعال رہے ۔بہت محنتی مخلص فعال کارکن رہاہر سطح کے ذمہ داران وکارکنان سے بہترین تعلق رہا ہے۔

جمہوری طریقے سے کارکن سے ہوتا ہواممبراسمبلی کے بعد صوبائی امیر منتخب ہوگئے ۔گوادر بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے حق دو تحریک بنائی۔ حق دوتحریک کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی تاریخ کے بہت بڑے بڑے دھرنے وجلسے کیے اورخواتین وبچوں کی ریلیاں نکالی ۔گوادر میں تاریخی تقریباًسودن ددھرنا دیا اور چارماہ قید میں بھی رہے ۔ جماعت اسلامی کے اراکین دستور جماعت اسلامی کے مطابق خفیہ رائے دہی سے ہر سطح کی قیادت کا انتخاب کرتے ہیں امرائے صوبہ کے انتخابات میں 46ہزار سے زائد اراکین جماعت نے پورے ملک میں اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا جن میں سات ہزار خواتین اراکین بھی شامل تھی