کراچی(صباح نیوز)کراچی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام دن رات 3 شفٹوں میں جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نسلہ ٹاور کی بالائی منزل کو ہیوی مشنری سے توڑنے کا کام اس وقت جاری ہے، عمارت کو گرانے کا کام 3 شفٹوں میں ہو تارہا۔
شارعِ فیصل تا شارعِ قائدین راستہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ۔ نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 کے تحت 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی بھی عائد ہے۔نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر ڈی سی ایسٹ نے کمشنر کراچی سے دفعہ 144 لگانے کی درخواست کی تھی۔پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔