موجودہ صورت حال کے تناظر میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی قیادت اور مجلس عاملہ کا اجلاس منصورہ میں طلب کر لیا


لاہور(صباح نیوز)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی قیادت اور مجلس عاملہ کا اجلاس منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔

منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ امیر جماعت بدھ کو مرکزی نظم کے اجلاس کے بعد اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور درپیش صورت حال کے حل کے لیے لائحہ عمل تجویز کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جمعرات کو ہو گا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال اور تنظیمی امور زیر بحث آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ مرکزی اور مجلس عاملہ کے بدھ اور جمعرات کو ہونے والے اجلاسوں میں نائب امرا، سیکرٹری جنرل اور صوبائی امرا شرکت کریں گے۔قیصر شریف نے کہا کہ ملک اپنی تاریخ کے نازک حالات سے گزر رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قومی سیاسی قیادت مل کر افہام و تفہیم سے مسائل کا حل تلاش کریں۔