لندن(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازشریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق مریم نوازشریف اب دسمبر میں پاکستان واپس آئیں گی۔ مریم نواز پانچ اکتوبر کو پاکستان سے لندن کے لئے روانہ ہوئی تھیں۔ مریم نواز شریف نے لندن قیام کے دوران اپنے گلے کاآپریشن بھی کروالیا ہے۔
مریم نوازنے چھ نومبر کو پاکستان واپس آنا تھا تاہم انہوں نے ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ توقع ہے کہ مریم نواز آئندہ ماہ پاکستان واپس آجائیں گی۔