راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث کئی سڑکیں بند


راولپنڈی(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں احتجاج کے باعث شہر کی کئی سڑکیں بند رہے  جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

۔ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث مری روڈ اقبال پارک کی سڑک دونوں اطراف سے بند، ٹیکسلا جی ٹی روڈ رتہ شاہ مارگلہ کے مقام پر بھی روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا۔

اس کے علاوہ سرائے کالا چوک بھی احتجاج کے باعث بند کیا گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق اولڈ ائیرپورٹ روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلی ہے، مال روڈ اور پشاور روڈ بھی ٹریفک کے لئے کھلی ہے جب کہ مری روڈ اقبال پارک کے علاوہ راولپنڈی کی تمام اندرونی شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔