عمران خان پر حملے کیخلاف درج ایف آئی آر کومسترد کرتے ہیں، فیاض الحسن چوہان


راولپنڈی(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کے خلاف جو ایف آئی آر کاٹی گئی اسے مسترد کرتے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارے احتجاج میں ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا اور کسی کا کوئی نقصان بھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک شخص نے کھمبے پر چڑھ کر تاروں کو ہاتھ لگایا تھا، اگر اس شخص کو بھی کوئی تھپڑ لگا دیتا تو وہ کھمبے پر نہ چڑھتا۔