پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا اجلاس، جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی توثیق کردی


اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقریری نے سپریم کورٹ کیلئے جسٹس شاہد وحید اورجسٹس سید حسن اظہر  کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔

اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کا معاملہ، اعلی عدلیہ میں تقرری کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد مین ہوا، اجلاس کی صدارت سینیٹر  فاروق نائیک نے کی۔  ججز تقرری کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی توثیق کردی۔

پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ کیلئے جسٹس شاہد وحید اورجسٹس سید حسن اظہر  کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج کی  بطور چیف جسٹس ہائی کورٹ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔