عمران خان سے چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات


لاہور(صباح نیوز)عمران خان سے چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات، لانگ مارچ  و وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے سابق وزیرِ اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات کے دوران لانگ مارچ کے اگلے مرحلے اور وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

دوسری جانب چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے اور ق لیگ کے رہنما مونس الہی  نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ پولیس کو پولیس کی مدعیت میں عمران خان پرقاتلانہ حملے کی اپنی مرضی کی ایف آئی آر درج کرنے سے روکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پرقاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد پرکرنے سے روکا ہے۔