پشاور(صباح نیوز)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)خیبر پختون خوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوخوا میں پولیس کی نگرانی میں موٹر ویز کو بند کیا جا رہا ہے۔۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایمل ولی خا ن نے کہا کہ آئی جی کے پی کے پولیس صرف یہ وضاحت کریں کہ یہ خیبر پختون خوا کی پولیس ہے یا پی ٹی آئی کی؟، خیبر پختونخوا میں پولیس کی نگرانی میں موٹر ویز کو بند کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی گاڑیوں اور ذاتی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، پولیس کے اعلیٰ ذمہ داران کیوں غلام ڈوگر بننے کے چکر میں پولیس کا مورال تباہ کر رہے ہیں۔