آئی جی پنجاب کی عہدے پر مزید رہنے سے معذرت


لاہور (صباح نیوز)انسپکٹر جنرل پنجاب نے وفاقی حکومت کو خدمات جاری نہ رکھے کے بارے میں مراسلہ لکھ دیا۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے صوبائی حکومت کے ساتھ مزید کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید اس عہدے پر کام نہیں کر سکتا اور گزارش ہے کہ فوری پنجاب سے میری خدمات ود ڈرا کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میری خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کی جائیں۔حکومت پنجاب سے ان کی خدمات فوری واپس لی جائیں، وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔