عمران خان کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ن لیگی رہنما گرفتار


حافظ آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دھمکیاں دینے کے الزام پر ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین حافظ آباد رائے قمر زمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رائے قمر زمان کو گائوں کالیکی کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے عمران خان کو دھمکیاں دینے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے رائے قمر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

پنجاب کے وزیرِ اعلی چوہدری پرویز الہی نے حکم دیا کہ عمران خان کو دھمکیاں دینے والے ن لیگی رہنما کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

وزیرِ اعلی پنجاب نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔