آئی ایس پی آر کے عمران خان پر الزامات بے بنیاد ہیں، اسد عمر


لاہور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کے عمران خان پر الزامات بے بنیاد ہیں، عمران خان نے کبھی ادارے کیخلاف بات نہیں کی، بلکہ ہمیشہ اسے مضبوط کرنے کی بات کی، افراد پر کی جانے والی تنقید کو اداروں پر تنقید قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

اسد عمر نے ٹوئٹ کیا کہ اگر آئی ایس پی آر جاننا چاہتا ہے کہ شہدا ء اور ادارے کی توہین کیا ہوتی ہے تو وہ موجودہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں کی گئی وہ مشہور تقریر سن لے جس میں وہ دعوی کرتے ہیں کہ فوج نے قوم کی ہڈیوں سے گوشت تک نوچ لیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ افراد پر کی جانے والی تنقید کو اداروں پر تنقید قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے قوم کے تحفظ کے لیے دی گئی قربانیوں کی وجہ سے ادارے محبت و عزت کے مستحق ہوتے ہیں، لیکن ہر شخص اس عزت و پیار کے مستحق نہیں ہوتا۔

اسد عمر نے سوال اٹھایا اگر ادارے کا کوئی بھی رکن کچھ غلط نہیں کرتا تو پھر کورٹ مارشل کیوں کیے جاتے ہیں؟، حتی کہ جرنل رینک کے افسران کا بھی ماضی میں کورٹ مارشل ہوا ہے، اگر وہ ایسے کام کرتے ہیں جس پر کورٹ مارشل کیا جاتا ہے تو افراد پر تنقید کیوں نہیں جاسکتی؟

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس پی آر کے عمران خان پر الزامات بے بنیاد ہیں، انھوں نے کبھی ادارے کیخلاف بات نہیں کی، بلکہ ہمیشہ اسے مضبوط کرنے کی بات کی، شخصیات پر تنقید کو ادارے پر تنقید نہیں سمجھنا چاہیے۔

اپنے ایک اور ٹوئٹربیان میں اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں عمران خان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، انہوں نے کبھی ادارے کے خلاف بات نہیں کی بلکہ انہوں نے ہمیشہ ادارے کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، افراد پر تنقید کو ادارے کی تنقید نہ کہا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر سے ایک سوال ہے، اگر ادارے کا کوئی فرد غلط کام نہیں کرتا تو کورٹ مارشل کیوں کیا جاتا ہے؟ ماضی میں جنرل افسران کا بھی کورٹ مارشل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایسی کارروائیاں کرتے ہیں جن پر کورٹ مارشل ہو سکتا ہے تو ان پر انفرادی طور پر تنقید کیوں نہیں کی جا سکتی؟

اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم کے تحفظ کے لئے قربانیوں پر ادارہ محبت اور احترام کا مستحق ہے، ضروری نہیں کہ ادارے کا ہر فرد اس کا مستحق ہو۔ اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ افراد پر تنقید کو ادارے پر تنقید کے مترادف قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، قوم کے تحفظ کے لیے دی گئی قربانیوں پر ادارہ محبت اور احترام کا مستحق ہے، ضروری نہیں کہ ادارے کا ہر فرد اس محبت اور احترام کا مستحق ہو۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  اگر آئی ایس پی آر یہ سننا چاہے کہ شہدا اور ادارے کی تذلیل کیسے ہوتی ہے تو انہیں موجودہ وزیر دفاع کی جانب سے قومی اسمبلی میں کی گئی مشہور تقریر سن لینی چاہیے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ادارے نے قوم کی ہڈیوں سے گوشت تک نوچ لیا ہے۔