مشکل کی گھڑی میں الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب متاثرہ کسانوں کیساتھ کھڑی ہے،عبدالشکور


لاہور(صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر عبدالشکور نے سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کسانوں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے کسان بحال پروگرام کے آغاز کا اعلان کر دیا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میںالخدمت فاؤنڈیشن کے صدرنے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کسانوںمخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مشکل کی گھڑی میں آپ کیساتھ کھڑی ہے۔

کسان بحالی کے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یکم نومبر کوتونسہ ضلع ڈیرہ غازی خان سے آغاز کر دیا گیا ہے ۔ایک سے پانچ ایکڑ زمین کے مالک چھوٹے کسانوں کو اعلیٰ درجے کا گندم کا بیج،کھاددں کی بوریاں اور جڑی بوٹیاں تلف کرنے کی ادویات مفت فراہم کی گئیں۔اس گزارش کے ساتھ کہ جب گندم کی فصل پک جائے تو اس کا عشر جائے تو اس کا عشر وہ محتاجوں میں ضرور تقسیم کریں۔