راولپنڈی (صباح نیوز)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جیسا دہشتگرد ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کا مرکزی ملزم وڈیو بیان ایسے دے رہا ہے جیسے وہ پولیس نہیں سٹوڈیو میں بیٹھا ہے، سیاست کا پریشر ککر کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑواناچاہتی ہے جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جیسا دہشتگرد ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پیڑول پر 50 روپے تک لیوی بڑھوا دی ہے۔