وزیراعظم شہباز شریف کا میربلخ شیر مزاری کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سابق نگران وزیراعظم میربلخ شیر مزاری کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، شہباز شریف نے کہا کہ ملک وقوم کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی،وہ مزاری قبیلے کے سردار اور ملکی سیاست میں ایک اہم کردار رہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میر بلخ شیر مزاری صوبہ بلوچستان اور پاکستان کی سیاست کی قد آور شخصیت تھے۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین