معاشی اشاریے مسلسل خراب ہورہے ہیں، محمد زبیر

کراچی(صباح نیوز)  سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ معاشی اشاریے بغیر کمی کے مسلسل خراب ہورہے ہیں، افراط زر 11.5 فیصد سی پی آئی اور 18 فیصد ایس پی آئی کیساتھ ریکارڈ سطح پر ہے۔ایک بیان میں محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 5 ماہ کا تجارتی خسارہ 20.75 ارب ڈالر رہاجبکہ 5.1 ارب کے ساتھ نومبر کے تجارتی خسارے نے تمام ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں قیمتوں اور روپے پر مزید دباو نظر آئے گا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے احساس راشن پروگرام کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔