لاہور (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ہوئے بزدلانہ قاتلانہ حملے کا جواب اب پورا پاکستان دے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس حملے کو نہ یہ قوم بھولے گی اور نہ ہم بھولنے دیں گے اور اس کا جواب اب پورا پاکستان دے گا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے بھی عوام سے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مطالبات کی منظوری کے لیے نکلنے کی اپیل کردی ہے۔
ترجمان وزیر اعلی و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قوم کی دعاں سے اللہ نے عمران خان کو دوسری زندگی بخشی ہے تاہم کارکنان اپنے لیڈر کی اگلی کال کا انتظار کریں اور تیار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس قاتلانہ حملے کے بعد یہ نقاب انہوں نے خود ہی اتار دیے ہیں اور یہ بات واضح ہے کہ ان کو پاکستان اور 22 کروڑ عوام کی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام عوام اپنے ہردلعزیز لیڈر عمران خان پر قاتلانہ حملے کا بدلہ ضرور لے گی۔