لاہور، شوکت خانم ہسپتال کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار


لاہور(صباح نیوز)لاہور میں شوکت خانم ہسپتال کے باہر سے ایک مشکوک کو شخص گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ مشکوک شخص رائیونڈ کا رہائشی ہے، جسے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

گزشتہ روزفائرنگ سے زخمی ہونے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور واقعہ کے دیگر زخمی شوکت خانم ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔